اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج انسداد بدعنوانی کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد عوام میں بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور معاشروں کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم مضبوط کرنا ہے۔
انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی پہلی بار تقریب 9 دسمبر 2004ء کو میکسیکو میں منعقد ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ نے سال 2025ء کے لیے موضوع منتخب کیا ہے: "اچھے کل کے لیے بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا”۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے، اور ترقی، انصاف اور اعتماد کا نظام صرف اسی وقت قائم رہ سکتا ہے جب اس کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان میں شفافیت، دیانت اور خدمت کے اصول اپنانے سے کرپشن کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos