وزیراعظم ہاؤس میں انڈونیشین صدر کے اعزاز پروقار استقبالیہ

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر ابو وسو بیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ منعقد کیا گیا، جس میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ابو وسو بیانتو کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ برادر اسلامی ملک کے صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

استقبالیہ کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے قومی ترانے بجائے گئے اور صدر ابو وسو بیانتو نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کے ارکان کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر صدر ابو وسو بیانتو نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں شجرکاری کا عمل بھی انجام دیا۔

اب دونوں رہنما وفود کی سطح پر دو طرفہ تعلقات، اقتصادی سرمایہ کاری اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔