شکارپور: شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 9 ملزمان ہلاک جبکہ دو ڈی ایس پیز اور چار دیگر پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی شکارپور کے مطابق منچر شیخ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا، جس پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے اور ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ بکتر بند گاڑیوں اور ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ زخمی ڈی ایس پیز گڑھی یاسین ظہور سومرو اور سٹی پارس بکرانی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos