پنجاب اسمبلی نے ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 میں ترامیم کا بل منظور کر لیا

لاہور: پنجاب اسمبلی نے ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 میں ترامیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

منظور شدہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ترمیمی) ایکٹ 2025کے تحت پنجاب ایمرجنسی کونسل کے وائس چیئرمین کے محکموں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ وزیر قانون کی بجائے وزیر ایمرجنسی سروس کو وائس چیئرمین تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ترمیم سیکشن 6 کی شق (aa) میں کی گئی، جس کا مقصد ایمرجنسی سروسز کے انتظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔