کینو کی 10 لاکھ ٹن زیادہ پیداوار،3لاکھ ٹن برآمد کا ہدف

ملک میں کینو کی ریکارڈ پیداوارکے پیش نظر 3لاکھ ٹن برآمد کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔پاکستان نے جاری سیزن کے لیے کینو کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے، پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (PFVA) نے3لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا ہے، جس سے 110 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

یکم دسمبر سے برآمد کنندگان مشرق وسطیٰ، سری لنکا اور فلپائن میں تقریباً 6 ہزارٹن پہلے ہی بھیج چکے ہیں۔

گزشتہ سال، 17 لاکھ ٹن پیداوارتھی جس کے بعد پاکستان نے اڑھائی لاکھ ٹن کینوبرآمد کیا، جس سے 95 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی۔ اس سیزن کی بمپر پیداوار کے باوجود ، جس کا تخمینہ27 لاکھ ٹن ہےبرآمدات پانچ سال پہلے کی ساڑھے 5 لاکھ ٹن سے تقریباً 50 فیصد کم ہیں۔ اس کمی کی وجہ آراینڈ ڈی میں صفر سرمایہ کاری اور نئی، موسمیاتی لچکدار اقسام متعارف کرانے میں ناکامی کو قرار دیا۔ ایسوسی ایشن نے حکومت کو قلیل، درمیانی اور طویل مدتی منصوبے پیش کیے ہیں، اگر ان پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو پانچ سالکے اندر ترش پھلوں کی برآمدات400 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔