تیانمن سکوائر پرشہبازشریف کی تصویر2025کی 100 منتخب تصاویر میں شامل

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی ایک تصویر کو بین الاقوامی جریدے ٹائم نے 2025 کی 100 منتخب تصاویر میں شامل کیا ہے۔

 

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے شہر بیجنگ میں 3 ستمبر کو دوسری عالمی جنگ کے خاتمے اور جاپان پر فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تیانمن سکوائر پر فوجی پریڈ میں شرکت کی تھی۔

 

اس تقریب میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی تھی۔

 

مہمانوں کے استقبال کے موقع پر چین کے صدر شی کی اہلیہ خاتون اول پنگ بھی موجود تھیں۔ شہباز شریف کے فوری بعد چینی صدر نے شمالی کوریا ئی رہنماکا خیر مقدم کیا اور جب عالمی رہنما پریڈ کا معائنہ کرنے کے لیے تیانمن روسٹرم کی جانب چلے تو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنمائوں کے ساتھ صف اول میں نظر آئے۔

 

ٹائم میگزین کی 100 منتخب تصاویرمیں یہ منظر 41 ویں نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔