عمران خان اور دیگر لیڈران پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور

لاہور — پنجاب اسمبلی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے بعض لیڈران پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرنے اور انتشار پھیلانے والے افراد، خاص طور پر پاکستان کے مخالف ممالک کی آلہ کار جماعتوں کے بانی اور لیڈران، پر پابندی عائد کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جو بھی لیڈر پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے خلاف بیان دے، خواہ وہ کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو، اس کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور انہیں مناسب سزا دی جائے۔

ساتھ ہی، قرارداد میں پنجاب اسمبلی نے پاکستان کے استحکام اور حفاظت کے لیے کام کرنے والے اداروں کے جوانوں اور ان کے سربراہان کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔