مانسہرہ ،شدید برفباری اور منفی درجہ حرارت کے باعث کاغان ناران ویلی کو سیاحوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں عادل بہزاد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مانسہرہ کاغان روڈ (پلدران سے بابوسر ٹاپ تک) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ شمالی علاقوں کا سفر کرنے کے لیے قراقرم ہائی وے استعمال کریں۔
تھانہ ناران سے پولیس نفری واپس بلا لی گئی اور کاغان میں قائم تمام پولیس چیک پوسٹیں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔ برفباری دیکھنے کے شوقین سیاح صرف کاغان تک ہی سفر کر سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق روڈ آئندہ سیزن کے آغاز پر ہی دوبارہ کھولا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos