فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے عمران خان کی سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ مسترد کردی

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ سرکاری ڈاکٹرز کی کسی رپورٹ کو نہیں مانتے، پہلے بھی عجیب قسم کی سرکاری رپورٹس دی گئی تھیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم ہر جگہ احتجاج کی کوشش کر رہے ہیں، ہم عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات چاھتے ہیں، رانا ثناء اللہ سے ہماری پارلیمانی پارٹی کی کیا بات ہوئی لاعلم ہوں اگر انہوں نے بانی چیئرمین اور بشری بی بی سے ملاقات بابت بات کی ہے تو درست ہے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ احتجاج کیسا ہوگا یہ فیصلہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کریں گے، ہم پرامن اور قانون و آئین کے مطابق یہاں آتے ہیں ریاست طاقت استعمال کرتی ہے، آپ بتائیں جب کورٹ آرڈر کے باوجود ملاقات نہ ہو تو ہم کیا کریں۔ہم ڈرنے والے نہیں ہیں بھرپور کوشش کریں گے، ہمارا احتجاج، کوششں اور مزاحمت آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔