لندن: برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا۔
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا۔برطانوی حکومت نے رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کردیا، برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کو تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
رجب بٹ کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا، رجب بٹ نے پاکستان میں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔اس حوالے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کروں گا۔
ہائی کورٹ نے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نےگیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔انہیں وطن واپسی پر گرفتار نا کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos