اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کردی۔
نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے اور قیمت میں کمی کااطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی صارفین کو دسمبر کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا، ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ کا اطلاق لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کے فیصلے میں ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی نااہلیوں کا ملبہ بجلی صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے، گڈو747 کو اوپن سائیکل پر چلانے سے ایک ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos