ایبٹ آباد کے نواحی علاقے گائوں نملی میرہ میں تیندوے کی آمد سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
رپورٹ کے مطابق تیندوے کا بار بار اسکول کے قریب آنے سے بچے خوف کا شکار ہو گئے۔ نملی میرہ کے مقامی افراد نے تیندوے کے متعلق محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ کیا ، تیندوا کو پنجرا لگا کر محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے پکڑا۔
رپورٹ کے مطابق تیندوے کو بحفاظت وائلڈ لائف کے آفس منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos