لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں سابق ن لیگ وائس چیئرمین عامر فاروق پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں ان کے بھتیجے اور دو بھائی زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
عامر فاروق نے بتایا کہ یہ حملہ ان کے گھر کے باہر کیا گیا اور اس میں ملک اقبال اور اس کے ساتھی ملوث ہیں۔ حملے کے دوران ان کے بھتیجے عون علی کو گولی لگی، جبکہ ان کے بھائی احمد فاروق اور تنویر فاروق بھی زخمی ہوئے۔
سابق وائس چیئرمین نے کہا کہ ملک اقبال اور اس کے ساتھی علاقے میں منشیات فروشی اور جوئے کے اڈے چلا رہے ہیں، اور انہیں اس غیر قانونی سرگرمی کو روکنے پر حملہ کیا گیا۔
حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، تاہم پولیس نے عامر فاروق کی درخواست پر اقدام قتل سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفتیشی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے اور پولیس کی انوسٹگیشن ونگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos