ملک کے چاروں دارالحکومتوں میں فضائی آلودگی میں اضافہ،لاہور سرِ فہرست

 

ملک کے چاروں دارالحکومتوں کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے، جس سے شہریوں کی صحت اور روزمرہ زندگی متاثر ہونے لگی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور 253 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں 248، پشاور میں 243، اور کراچی میں 236 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی ہے۔ موٹروے ایم ون پشاور سے برہان اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ دیر باہر نہ رہیں، ماسک استعمال کریں اور فضائی آلودگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔