مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی، تاہم پی ٹی آئی نے یہ پیشکشیں قبول نہیں کیں۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کر کے کہا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں، آپ حکومت بنا لیں، لیکن پی ٹی آئی نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے پاس گئے اور کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کو بلا مشروط سپورٹ کرتی ہے، آئیے حکومت بنائیں، لیکن یہ پیشکش بھی مسترد کر دی گئی۔
مصدق ملک نے سوال اٹھایا کہ اگر پی ٹی آئی نہ حکومت بنانا چاہتی ہے، نہ چلانا چاہتی ہے اور نہ ہی چلنے دینا چاہتی ہے، تو آخر اس کا مقصد کیا ہے؟
یہ بیان سیاسی منظرنامے میں نئی ہلچل پیدا کر رہا ہے اور پی ٹی آئی کے رویے پر سوالات اٹھا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos