کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,70,514 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سب سے زیادہ خریداری آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز میں دیکھنے میں آئی۔ اس دوران ایچ بی ایل، پی پی ایل، پی او ایل، او جی ڈی سی، ماری، حبکو اور یو بی ایل مثبت زون میں شامل رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,69,456 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جس سے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی تسلسل واضح ہوتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos