لاہور میں کم سن بچیوں پر ظلم کے دو الگ واقعات؛ وین ڈرائیور اور تایا زاد بھائی گرفتارلاہور میں کم عمر بچیوں کو ہراساں اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے دو افسوسناک واقعات سامنے آئے جن میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پہلا واقعہ لیاقت آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں 11 سالہ بچی کو اسکول وین میں ہراساں اور تنگ کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو خصوصی ٹاسک دیا گیا، جنہوں نے ایس ایچ او لیاقت آباد محسن شہزاد اور ٹیم کے ہمراہ ہمراہ لیاقت آباد بازار میں اوباش کو ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔
اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کے مطابق بچی وین میں اسکول سے لیاقت آباد گھر واپس آ رہی تھی، اوباش نے وین میں بچی سے چھیڑ چھاڑ اور تنگ کرنا شروع کر دیا۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
بروقت کاروائی پر ایس پی شہربانو نقوی نے ایس ایچ او محسن شہزاد اور ٹیم کو شاباش دی۔ اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق بچوں کو ہراساں اور تنگ کرنا زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں چوکی سگیاں پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم رشتے میں لڑکی کا تایا زاد بھائی لگتا ہے، والدین کی وفات کے بعد لڑکی اسی کے گھر رہ رہی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم تین ماہ سے معصوم کم عمر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ سگیاں پولیس نے اطلاع ملنے پر 50 سالہ ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بروقت کاروائی اور ملزم کی گرفتاری پر انچارج چوکی سگیاں رضوان سلہری اور ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ خواتین و بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos