اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز انسپکٹر کے خلاف رشوت اور ہراسانی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے چیف کلکٹر (ایئرپورٹس) نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو افسر کی معطلی اور محکمانہ کارروائی کی سفارش کی۔ شکایت میں الزام تھا کہ متعلقہ انسپکٹر مسافروں سے رشوت لیتا اور ہراسانی کا مرتکب ہوتا رہا۔
سفارش منظور کرتے ہوئے ایف بی آر نے فوری طور پر مذکورہ انسپکٹر کو معطل کر دیا اور گورنمنٹ سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت باقاعدہ انضباطی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ ادارہ شفافیت، دیانت داری اور نظم و ضبط کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے اور قومی محصولات کے تحفظ و عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos