بالاکوٹ کی وادی کاغان کے گاؤں جرید میں نامعلوم وجوہات کے باعث شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ دیکھتے ہی دیکھتے سات رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے میں مصروف رہے، تاہم آگ کی شدت اور گھنے دھوئیں کے باعث کارروائیاں مشکل ہوتی رہیں، جس سے نقصان میں مزید اضافہ ہوا۔
متاثرہ خاندانوں کی ساری جمع پونجی اور گھریلو سامان بھی آگ کی نذر ہو گیا، جس کے بعد ان کا مالی نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اہلِ علاقہ نے حکومت سے فوری امداد اور متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos