پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند،موٹرویز ٹریفک معطل

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ حدِ نگاہ میں کمی کے سبب کئی اہم موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق موٹروے ایم-2 لاہور سے کوٹ سرور تک، ایم-3 رجانہ سے درخانہ، ایم-4 فیصل آباد سے ملتان اور ایم-5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند رہی۔ اس کے علاوہ ایم-1 پر پشاور سے رشکئی تک بھی ٹریفک معطل ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے وسطی اضلاع میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجے فیصل آباد میں پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح 814، گوجرانوالہ میں 404، ملتان میں 261 اور لاہور میں 218 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین نے شہریوں کو حد نگاہ کم ہونے کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔