کراچی میں پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہر کے صدر، زیب النسا سٹریٹ، پریڈی اور ایمپریس مارکیٹ کے علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نو پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرون میں جدید کیمرا نصب ہے جو سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہے۔ یہ ڈرون ٹریفک پولیس کا نمائندہ کی حیثیت سے اُڑائے گا اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کا فوری ای چالان کرے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کے ذریعے نو پارکنگ، ڈبل اور ٹرپل پارکنگ کے واقعات کو کم کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos