بلوچستان:ژوب کے پہاڑی جنگلات میں آگ لگ گئی

بلوچستان کے ضلع ژوب کی کلی عثمان زئی بابر کے پہاڑوں پر واقع جنگلات میں آگ لگ گئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق یہ جنگلات زیتون کے درختوں پر مشتمل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ژوب عارف زرگون نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں بھی پہاڑوں پر پہنچ گئی ہیں۔ حکام نے کہا کہ آگ پر کنٹرول کے لیے کارروائیاں جاری ہیں تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔