بلاول بھٹو کا لاہور میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ،ویڈیو وائرل

 

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ ہوا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور کے دورے پر موجود تھے اور اس دوران انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھت پر کھڑی ایک خاتون نے کہا، "آپ ہمارے پاس آئے ہیں، سیاست پر بات نہ کریں بلکہ ہماری بات کریں۔”

اس پر بلاول بھٹو نے ہنس کر جواب دیا، "سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں، آپ سے کیا بات کروں؟”

دلچسپ مکالمے کے دوران خاتون نے بلاول بھٹو سے پوچھا کہ "آپ کے کیا حال ہیں؟ آپ ٹھیک ہیں؟” جس پر چیئرمین نے جواب دیا کہ "جی، میں ٹھیک ہوں۔” خاتون نے بلاول بھٹو کو دعائیں دیتے ہوئے کہا، "مولا آپ کو سلامت رکھے۔” بلاول نے شکر ادا کیا اور کہا کہ "ہمیں آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔”

بعدازاں بلاول بھٹو باغبانپورہ سے روانہ ہو گئے۔

شمشاد بی بی، جو اس مکالمے میں شامل تھیں، نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو کی آمد پر وہ بہت خوش تھیں اور بینظیر بھٹو کا بیٹا ہونے کی وجہ سے بلاول بہت اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ بلاول سیاسی باتوں کے بجائے صرف ان سے باتیں کریں، اور مکالمے کا مقصد کوئی مطالبہ کرنا نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔