اٹک میں سیاسی تبدیلی،ن لیگ اور تحریک انصاف کو بڑا دھچکا

 

اٹک: سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

اسی طرح تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور سابق صوبائی اسمبلی امیدوار بریگیڈیئر(ر) عاصم نواز نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جہاں بلاول نے انہیں پارٹی پرچم پہنوا کر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر اہم پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک طاہر اعوان اور بریگیڈیئر(ر) عاصم نواز کی شمولیت سے اٹک میں پاکستان پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آئندہ سیاسی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔