ہجیرہ سے راولپنڈی جانےوالی ٹیوٹا ہائی ایس ڈیم میں جا گری،12افراد لاپتہ

آزاد پتن: کہوٹہ کی حدود میں گراری پل کے قریب ہجیرہ سے راولپنڈی جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس نمبر 7599 ڈیم میں جا گری۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں 16 سے 18 مسافر سوار تھے، جن میں سے 4 افراد کو بحفاظت نکال کر کہوٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد میں فاطمہ (60 سال)، نعیم پروفیسر، عدیل (22 سال)، عمر حیات (32 سال) اور ڈرائیور محمد ادریس شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والوں میں لیاقت (46 سال)، ظفر اقبال (52 سال)، سجاد شاہ (29 سال) اور باسط (35 سال) شامل ہیں۔

حادثے کی جگہ پر پلندری انتظامیہ، پولیس، راولپنڈی انتظامیہ اور سول سوسائٹی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ پانی کی زیادہ گہرائی اور تیز دھار کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ باقی مسافروں کو محفوظ نکالا جائے۔ علاقے میں افسوس اور تشویش کی فضا قائم ہے، جبکہ لواحقین بھی اپنی مدد آپ متاثرین کی تلاش میں شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔