سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کو تمام الزامات میں مجرم قرار دے کر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
ذرائع کے مطابق کارروائی 12 اگست 2024 کو شروع ہوئی تھی، جس میں ملزم پر سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات و سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور افراد کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے دوران ملزم کو تمام حقوق اور اپنی منتخب دفاعی ٹیم فراہم کی گئی، جبکہ فیصلے کے خلاف متعلقہ فورم پر اپیل کا حق بھی موجود ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سیاسی عناصر کے ساتھ مبینہ سیاسی اشتعال انگیزی اور عدم استحکام کے معاملات الگ سے نمٹائے جا رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos