قوم برسوں فیض حمید و باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی:خواجہ آصف

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائے جانے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔

خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ
“اللہ ہمیں معاف کرے۔ اللہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کرنے کی توفیق دے۔ خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین”۔

یہ بھی پڑھیں:۔ فیض حمید کو کن سیاسی سرگرمیوں پر سزا ہوئی

واضح رہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو تمام الزامات ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی، جس کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ جنرل فیض حمید کو 14 برس قید با مشقت کی سزا

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی 15 ماہ تک جاری رہی جس میں ملزم پر چار الزامات کی سماعت کی گئی، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات و سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل تھے۔

وزیر دفاع کا بیان اس فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث کا آغاز بھی کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔