فیض حمید سزا آغاز،9 مئی کیسز باقی، سہولت کاروں کا بھی احتساب:واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو سنائی جانے والی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اداروں نے سزا و جزا کا نظام خود سے شروع کر دیا ہے، جو ایک مثبت پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کیلئے زمین تنگ کر دی جائے گی اور اب یہ واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں ابھی مکمل نہیں ہوئیں۔ ان کے مطابق جن سیاسی عناصر نے یہ سب کیا، ان کا انجام سب کے سامنے آ رہا ہے۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ فیض حمید کی سزا محض آغاز ہے، مستقبل میں دیگر ذمہ داران اور سہولت کاروں کا بھی احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اطہر من اللہ جیسے افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔

فیصل واوڈا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔