فیض حمید سزا حق و سچ کی فتح، قانون سے کوئی بالاتر نہیں،عطا تارڑ

اسلام آباد،پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر رہنے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیصلے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا مضبوط نظام موجود ہے اور حالیہ فیصلہ اس کی واضح مثال ہے۔

عطا تارڑ کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیصلہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سنایا گیا اور یہ حق و سچ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق جنرل کو ٹرائل کے دوران بھرپور موقع دیا گیا کہ وہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں۔ تمام بیانات اور شواہد سامنے آنے کے بعد انصاف کے مطابق فیصلہ سنایا گیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ریڈ لائن کراس کرنے والوں کے خلاف کارروائی لازمی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق فیض حمید نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور سیاسی معاملات سے متعلق مزید تحقیقات بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید تمام الزامات میں قصوروار پائے گئے اور ٹاپ سٹی کیس میں بھی سزا سنائی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔