فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لیے اشک آباد روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف گیارہ اوربارہ دسمبر کو ترکمانستان  میں بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے اور دورے کے دوران دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ملاقاتوں میں باہمی تعاون، خطے میں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں خصوصاً تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔