بانی پی ٹی آئی آسمان سے نہیں اترے کہ انھیں سزا نہ ہو، فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی آسمان سے نہیں اترے کہ انھیں سزا نہ ہو، فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا نے بھی عمران خان کو کسی اور جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ سے کسی اور جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ کے باہر آئے روز دھرنوں کے باعث امن وامان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

 پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر روز احتجاج ہونے کے باعث اسلام آباد بند ہوتا ہے۔انھوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں اور شفٹ کریں تاکہ یہ سرکس بند ہو۔‘

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا ایک حساس صوبہ ہے لہذا اس کے پیش نظر وفاق اور صوبے کو ایک ہی پیج پر ہونا چاہیے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی آسمان سے نہیں اترے کہ انھیں سزا نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض کو جو سزا ہوئی وہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ جنرل فیض کی سزا سے پاکستان کی سیاست پر اچھا اثر پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔