وزیراعلیٰ پنجاب نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب میں آمدپر خوش آمدید کہاہے۔
۔ سوشل میڈیاپیغام کے ذریعے انہوں نے کہا کہ بلاول کے دورہ پنجاب پر ان کا دلی خیرمقدم کرتی ہوں۔پنجاب آپ کا گھرہے ،اور آپ کویہاں ہمیشہ عزت ملے گی۔ آپ کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں۔مریم نوازشریف نے بلاول بھٹو کے رمثبت اور تعریفی تبصروں پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی جانب سے خیرسگالی کے کلمات کی قدر کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ بلاول اس وقت پنجاب کے دورے پر لاہورمیں ہیں جہاں وہ پارٹی رہنمائوں ، کارکنوں ، تاجروں اورعوام سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos