فیض حمیداب عمران کے خلاف شواہد اور گواہی دیں گے۔ واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہےہیں۔نجی ٹی وی پر گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ فیض حمید صرف گواہی نہیں شواہد بھی دیں گے۔ شواہد جب آئیں گے اور پی ٹی آئی کے وہ رہنما جو سائیڈ ہوگئے لیکن اس وقت ملوث تھے، جو جیل میں ہیں ان کو بھی لایا جائے گا اور جنہوں نے اس وقت انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر ملک دشمنی کے لیے قلم کا استعمال کیا وہ بھی کٹہرے میں آئیں گے۔

واوڈاکے مطابق 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی قانونی شکنجے میں آتے دکھائی دے رہےہیںکہ بطور وزیراعظم ان کو کیا احکامات ملتے رہے ہیں اور خاص طور پر 9 مئی، اور 9 مئی کے زمرے میں بھی عمران خان اس شکنجے میں آتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور تقریباً آگئے ہیں۔اس شکنجے سے اللہ تعالیٰ تو نکال سکتا ہے لیکن قانونی، دنیاوی اور انسانی طور پر تو مجھے واپسی نظر نہیں آرہی ، میں واضح ہوں کہ اب اس میں حیل و حجت یا اینالیسز ممکن نہیں اور یہ نوشتہ دیوار ہے۔ 9 مئی کےلیے فوجی تنصیبات کی تفصیلات دینا فیض حمید کا کام تھا۔جنرل باجوہ کی غفلت اور نااہلی تھی مگر انہیں پتا چلا تو فیض حمید کو ہٹانے کی کوشش سے باجوہ بری الذمہ ہوگئے تھے اس لیے ان کےخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ معاملہ واضح ہونے کے بعد پہلا نمبرپی ٹی آئی اور اس کے بانی کا ہے۔ یہ بڑا واضح ہے کہ ملک دشمنی، ریاست دشمنی، اداروں سے دشمنی، جمہوری دشمنی، پاکستان کے جھنڈے اور شہیدوں سے دشمنی پر 14 سال قید یا سزائے موت ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔