بھارتی فلم دھریندر کا پوسٹر

خلیجی ممالک نے پاکستان مخالف بھارتی فلم ’دھریندر‘ کی نمائش روک دی

بھارتی فلم دھریندر پاکستان مخالف مواد کے باعث خلیجی ممالک میں ریلیز نہ ہوسکی، اگرچہ یہ فلم بھارت میں خاصی پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اسے ’’اینٹی پاکستان‘‘ تصور کرتے ہوئے اپنے سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

فلم کی ٹیم نے متعدد کوششوں کے باوجود ان ممالک سے منظوری حاصل نہ کی، کیونکہ حکام نے فلم کے موضوع کو خطے کے تقاضوں کے مطابق نامناسب قرار دیا۔ اسی نوعیت کی بھارتی فلموں کو اس سے پہلے بھی مشرقِ وسطیٰ میں مسائل کا سامنا رہا ہے۔

سال 2024 میں ریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم فائٹر کو بھی تمام خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، سوائے یو اے ای کے۔ تاہم ریلیز کے ایک روز بعد یو اے ای نے بھی فلم کی نمائش معطل کردی اور فلم سازوں کی جانب سے جمع کرایا گیا ترمیم شدہ ورژن بھی مسترد کر دیا گیا۔

اسی برس اکشے کمار کی اسکائی فورس اور جان ابراہیم کی دی ڈپلومیٹ بھی پاکستان سے متعلق مواد کے باعث کئی خلیجی ممالک میں بین کی گئیں۔ اس سے قبل آرٹیکل 370 کو جی سی سی سے سرٹیفکیشن نہیں ملا تھا، جبکہ ٹائیگر 3 کو عمان، کویت اور قطر میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دی کشمیر فائلز کو بھی متعدد ریاستوں نے نمائش کی اجازت نہیں دی تھی، البتہ بعد میں یو اے ای نے اسے بالغ ناظرین کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ ریلیز کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔