کراچی: محکمہ سماجی بہبود حکومتِ سندھ کی ٹیم نے بریڈو کے دفتر، ریسرچ اور پلاننگ فسیلٹی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حسینہ جمالی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی محیب نے ادارے کی کارکردگی اور منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران افسران کو ادارے کی کمیونٹی ریزیلیئنس سرگرمیوں، ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ، سوشل ڈیولپمنٹ پروگرامز، اور ڈیٹا بیسڈ ریسرچ ورک کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ٹیم نے فسیلٹی کا معائنہ کیا اور ادارے کے انتظامی و تکنیکی معیار کو سراہا۔
اس موقع پر تنظیم کے بانی و جنرل سیکریٹری علی صہیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بریڈو شہر میں سماجی بہتری، شہری سطح پر آگاہی، خواتین و خصوصی افراد کی شمولیت اور کمیونٹی اسٹرینتھننگ کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسرچ اینڈ پلاننگ فسیلٹی کا مقصد ڈیٹا، تحقیق اور لوکل نیڈز کے مطابق بہتر پالیسی اسٹینڈرڈ قائم کرنا ہے۔
ڈاکٹر حسینہ جمالی نے ادارے کی کاوشوں کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا کام سماجی بہبود کے اہداف سے ہم آہنگ ہے، اور محکمہ اس سلسلے میں تعاون جاری رکھے گا۔
دورے کے اختتام پر دونوں اداروں نے باہمی تعاون اور مشترکہ اقدامات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos