محکمہ موسمیات نے 13 دسمبر ہفتہ سے شمالی اور مغربی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ پہاڑوں پر برف باری کی بھی پیش گوئی کردی۔ 12دسمبر کی رات سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب 13 سے 15 دسمبر کےدوران چترال، دیر،سوات ،شانگلہ، کوہستان، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، گلگت بلتستان ،آزادکشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔
14 اور 15 دسمبر کوباجوڑ،مہمند،خیبر اور کزئی، کرم، وزیرستان، کوئٹہ ،زیارت، ژوب ،شیرانی ،چمن، پشین ،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
اتواراورپیر کو راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور ، میں بونداباندی ،مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور ہلکی برف باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی ہوائوں کا ایک اور سلسلہ 19دسمبر سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کابھی امکان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos