فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈاکٹر وردہ مشتاق شہید کیس ،گرفتار ملزمان کا مزید 3 روزہ  ریمانڈ

رپورٹ۔نویداکرم عباسی:

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ مشتاق شہید کیس  میں گرفتار ملزمان کا پولیس نے مزید 3 روزہ  ریمانڈ حاصل کرلیا،  ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گی، کیس کا اہم ملزم شمریز تاحال روپوش ھے جبکہ گرفتار ملزمہ ردا وحید ا س کے شوہر وحید المعروف بلا ،ندیم اور پرویز گرفتار ہیں ۔

گوشہ ڈاکتروردہ مشتاق شہید
گوشہ ڈاکٹروردہ مشتاق شہید کے سامنے ساتھی  ڈاکٹرز افسردہکھری ہیں  ، فوٹو امت

دوسری طرف بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال المعروف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد جہاں شہید ڈاکٹر وردہ مشتاق اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ڈیوٹی سے اغوا کرکے قتل کر دی گئی تھی ان کی یاد میں  ہسپتال کی ایمرجنسی کو ان کے نام سے منسوب کرنے اور وہاں ایک یادگار رکھنے کے حوالے سے گوشہ ڈاکٹر وردہ کے نام سے منسوب کیا گیا۔

گوشہ ڈاکتروردہ مشتاق شہید کی یاد میں گلدستہ رکھا ہو ہے
گوشہ ڈاکٹروردہ مشتاق شہید کی یاد میں گلدستہ رکھا ہوا ہے، فوٹو امت

 دن بھر نماز جمعہ کے بعد بھی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور عوام وہاں آتے رہے،  گلدستے رکھے اور ڈاکٹر وردہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے رہے، اس موقع پر ان کی خدمات کو یاد اور خراج عقیدتپیش  کیا گیا ۔ڈاکٹر وردہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی  کی جا رہی ہے،فوٹو امت

ڈاکٹر وردہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی  کی جا رہی ہے،فوٹو امت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔