تحریک انصاف مالی بحران سے دوچار۔ ارکان پارلیمان کی تنخواہوں کا10فی صد مانگ لیا

تحریک انصاف مالی مشکلات کا شکارہوگئی،اپنے تمام ارکان پارلیمان سے ان کے سرکاری معاوضوں اور مشاہروں کا 10فی صد مانگ لیا۔اس حوالے سے مراسلے میں کہا گیاہے کہ ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز سرکاری مشاہروں اورمراعات میں سے 50ہزار فی کس یا 10فی صد ، جوبھی زیادہ ہو، پارٹی فنڈکے بینک اکاونٹ میں جمع کرائیں۔ اس فیصلے کی تاریخ سے جو بقایا جات بنتے ہیں وہ الگ اداکیے جائیں۔

 

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شمیم فروس نقوی کی طرف سے جاری مرکزی سیکرٹریٹ مراسلے کے مطابق پارٹی اپنانظام کارنہیں چلاپارہی ہے ، اس حوالے سے اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ اخراجات کی تفصیل بھی ظاہر کرسکتاہے۔ارکان پارلیمان سے کہا گیاہے کہ ترجیحی بنیادوں پر 72گھنٹوں میں ادائیگی کردیں۔

 

پارلیمانی لیڈرز کوہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی کی طرف سے وہ اس معاملے کی نگرانی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔