لاہور سفاری زومیں کتنے زرافے جان سے گئے؟متضاداطلاعات

لاہورکے سفاری زومیں 2ہفتوں کے دوران دوسرازرافہ دم توڑگیا۔ جنوبی افریقہ سے 12زرافے امپورٹ کیے گئے تھے،سب کو سفاری زو کے اندر قرنطینہ میں رکھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو زرافے شروع دن سے ہی کمزور اور لاغر تھے، ایک جیسی خوراک اور ماحول ملنے کے باوجود ان کی گروتھ نہیں ہو رہی تھی ۔ دونوں کی معدے میں بھی خرابی کے علامات تھیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک زرافے کی موت دو ہفتے قبل ہوئی تھی۔پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں کسی زرافے کی موت نہیں ہوئی، چند ہفتے قبل ایک زرافہ ہلاک ہوا تھا جس کی محکمانہ رپورٹ بھی جمع کرائی جاچکی ہے۔سفاری زو انتظامیہ کے مطابق 11زرافے صحت مند ہیں اور ان کی نشونما ہورہی ہے، اسموگ اور سردی کی وجہ سے ان زرافوں کو ابھی عوام کے لئے اوپن انکلوژر میں نہیں چھوڑا گیا اور انہیں ماحول کا عادی بنایا جارہا ہے۔

 

ستمبر میں زرافوں کو کراچی سے لاہور منتقل کرتے ہوئے ایک زرافہ دم توڑ گیاتھاور ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

 

پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے 13کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے تھے، 12زرافوں میں سے 9سفاری پارک اور تین لاہور چڑیا گھر کے لیے منگوائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔