پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خیر سگالی پیغام پر اظہارتشکرکیاہے۔ گذشتہ روز مریم نوازشریف نے ایکس پوسٹ میں بلاول کو مخاطب کرکے کہا تھاکہ پنجاب میں آمدپر دلی خیرمقدم کرتی ہوں۔ یہاں آپ کوہمیشہ عزت ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین پیپلزپارٹی کے دورہ پنجاب پر ان کے لیے نیک تمنائوں اوردعائوں کا پیغام دیاتھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس پر مریم نوازشریف کا شکریہ اداکرتے ہوئے جوابی ٹویٹ کی ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب ! اس مثبت فعل اور پرخلوص خیر مقدم کے لیے آپ کا شکریہ۔
واضح رہے کہ بلاول گذشتہ دنوں پنجاب کے دورے پر لاہورآئے تھے۔اس دوران انہوں نے سیاسی رہنمائوں ، کارکنوں، تاجروں اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos