نئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر

اسلام آباد ،قرآن و سنۃ تحریک پاکستان کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باضابطہ طور پر رجسٹر ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کرتے ہوئے رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قرآن و سنۃ تحریک پاکستان کے چیئرمین ابتسام الہی زہیر ہیں، جبکہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جماعت کو فہرست میں شامل کیا گیا۔ نئی جماعت کی رجسٹریشن کے بعد ملک میں سیاسی سرگرمیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال ستمبر میں بھی الیکشن کمیشن نے دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹر کیا تھا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی کو بھی رجسٹریشن دی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کی رجسٹریشن آئین و قانون کے مطابق مکمل جانچ پڑتال کے بعد عمل میں لائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔