خانیوال:ایم 4 موٹروے پر بس اور ٹریلر کے تصادم،بس ہوسٹس جاں بحق

خانیوال کے قریب ایم 4 موٹروے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں بس اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 14 مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹروے کے مخدوم پور انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ شدید ٹکر کے باعث بس میں موجود افراد بعض اوقات گاڑی میں پھنس گئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکالا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون بس ہوسٹس کی لاش اور زخمی مسافروں کو فوری طور پر سول ہسپتال کبیروالا منتقل کیا گیا۔ ڈیوٹی آفیسر اور اسٹیشن کوآرڈینیٹر سمیع اللہ نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی۔

حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حکام نے موٹروے پر ڈرائیورز سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔