اسلام آباد ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں نیا ملی نغمہ ’’پاک سرزمینیو‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔ یہ نغمہ تینوں مسلح افواج کی یکجہتی، وطن سے بے مثال وفا اور دفاعِ وطن کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
نغمے میں پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ’’پاک سرزمینیو‘‘ میں سرحدوں کے محافظ، پاک فوج کے جانباز، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو بھی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور وطن سے محبت اور عزم وفا کی تجدید کا مظہر ہے۔ نغمے کا مقصد قوم میں حب الوطنی اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا جذبہ بڑھانا ہے۔
یہ نیا ملی نغمہ اب مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے اور عوام کی جانب سے اسے بے حد پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos