کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت میں 190 فیصد اضافہ

کراچی،کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت میں 190 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے اس منصوبے کے لیے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں یلو لائن منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا، جو اب 178 ارب 59 کروڑ روپے تک بڑھ گئی ہے۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے اس کے علاوہ 10 ارب 55 کروڑ روپے کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی ہے۔ اس کے ساتھ کراچی یلو لائن سمیت مجموعی طور پر 256 ارب روپے مالیت کے چار منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایڈیشنل سیکرٹریز کمیٹی (ایکنک) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق منصوبوں کی یہ نئی لاگت شہری ترقی، ٹریفک کے نظام کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔