کوئٹہ،کوئٹہ کے علاقے موسیٰ خیل میں ہیضہ کی وبا نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔
حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں فوری اقدامات کے طور پر سرکاری سکولز کو عارضی ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
صحت کے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صاف پانی استعمال کریں اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos