ہر فوجی،سیاستدان اور بیوروکریٹ کو کٹہرے میں لایا جائے،لیاقت بلوچ

لاہور،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ کو جیل مینوئل کے مطابق حقوق سے محروم نہ رکھا جائے۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین سے کھلواڑ کرنے والے ہر فوجی، سیاستدان اور بیوروکریٹ کو کٹہرے میں لایا جائے اور سول بیوروکریٹس، ججوں اور فوجیوں کے اثاثوں کا ڈیکلریشن لازمی کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے فیض حمید سے فاصلہ ظاہر کر دیا ہے اور ہر سرکاری افسر حکمران جماعت کا غلام نہ بنے۔

لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ہر ممکن سہولت دینے اور تحریک آزادی کے بیس کیمپ کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے پنجاب حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ بلدیاتی کالا قانون واپس لے کر صوبے میں بااختیار بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔