پشاور ہائیکورٹ نے ایک افغان طالبہ کو داخلے کے عمل سے خارج نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد جاری کردہ حکمنامے میں کہا کہ درخواست گزار طالبہ کو افغان پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے داخلے سے محروم نہ رکھا جائے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ افغان طلبہ کے لیے مخصوص سیٹوں پر داخلہ حاصل کرنے کے لیے پاسپورٹ اور ویزا ضروری ہیں، تاہم درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پاک افغان سرحد بند ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ حاصل کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔
عدالت نے فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ اس دوران افغان طالبہ کو داخلے کے عمل سے خارج نہیں کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos