راولپنڈی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے دو ملزمان ثناء بی بی اور جبران خان کی عبوری ضمانت میں 18 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام الحق چوہدری نے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کو تین روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ مبینہ متاثرہ ٹک ٹاکر غائب ہے، فون بند ہے اور گھر میں کوئی موجود نہیں، جس کے باعث تفتیش رک گئی ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ایمان فاطمہ نے تھانے آنے سے انکار کیا اور کہا کہ اس کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ مدعیہ ہیں۔
ملزمہ ثناء بی بی نے بھی عدالت میں بیان دیا کہ ان کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کبھی متاثرہ یا دیگر ملزمان سے ملی ہیں۔ تفتیشی عملے کے مطابق ایک اور ملزم، نظار خان ارمان، بھی ضمانت حاصل کر کے غائب ہو گیا ہے، جس سے تفتیش مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos