20 ریاستیں ٹرمپ کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

20 ریاستیں ٹرمپ کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے H-1B ویزا پر 1 لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف 20 ریاستیں عدالت پہنچ گئی ہیں۔

کیلیفورنیا سمیت دیگر ریاستوں کا موقف ہے کہ یہ فیس امریکی قانون کی خلاف ورزی ہے اور صرف انتظامی اخراجات پورے کرنے کے لیے ہونی چاہیے۔

H-1B پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحت کے شعبے غیر ملکی ماہرین پر انحصار کرتے ہیں۔

نئی فیس سے تعلیمی ادارے اور ہسپتال متاثر ہو سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کا موقف ہے کہ فیس قانونی ہے

اور پروگرام کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ عدالت میں سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔