پنجاب، تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
December 13, 2025 · قومی
پنجاب: پنجاب بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک ہوں گی۔
تمام اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، جبکہ 12 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔